: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی،16اپریل(ایجنسی) ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے اختتامی بیان میں حزب اللہ کو رکن ممالک میں دہشت گردی کی سپورٹ اور عدم استحکام کا مورود الزام ٹھہراتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی مہر کے مطابق ایران اور حزب اللہ کی مذمت کیے جانے پر
ایرانی صدر روحانی اسلامی سربراہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ اختتامی بیان میں خطے کے ممالک میں ایرانی مداخلت کے علاوہ شام، یمن، بحرین اور کویت میں حزب اللہ کی دہشت گرد کارروائیوں کو یکسر مسترد کردیا گیا۔ سربراہ اجلاس کے اختتام پر اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاد مدنی نے بتایا کہ سربراہ اجلاس کے اختتامی بیان میں 200 سے زیادہ فیصلے شامل ہیں۔